2023 کے لیے ادب کا نوبیل انعام نارویجن ادیب جون فوسے کے نام

جمعہ 6 اکتوبر 2023 21:17

2023 کے لیے ادب کا نوبیل انعام نارویجن ادیب جون فوسے کے نام
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2023ء) 2023 کے لیے ادب کا نوبیل انعام ناروے سے تعلق رکھنے والے ادیب جون فوسے نے جیت لیا ہے۔سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے جون فوسے کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوبیل کمیٹی کے مطابق 64 سالہ ادیب نے اپنے تخلیقی کام کے ذریعے ان موضوعات پر آواز بلند کی جن پر بات نہیں کی جاتی۔ نوبیل انعام ملنے کے اعلان پر جون فوسے نے کہا کہ اس اعزاز پر وہ جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ کسی حد تک خوفزدہ ہوگئے ہیں۔نوبیل انعام کے ساتھ انہیں 9 لاکھ 15 ہزار ڈالرز کا نقد انعام بھی ملے گا۔جون فوسے کا پہلا ناول 1983 میں شائع ہوا تھا ۔

وقت اشاعت : 06/10/2023 - 21:17:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :