ڈراموں میں تھپڑ مارنے میں کوئی مضائقہ نہیں ، یاسر حسین

پیر 23 اکتوبر 2023 23:07

ڈراموں میں تھپڑ مارنے میں کوئی مضائقہ نہیں ، یاسر حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2023ء) تنازعات کی بناء پر سرخیوں میں رہنے والے پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیان سے صارفین کو حیران کردیا۔ ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے ڈراموں میں دیکھائے جانے والے تشدد سے متعلق اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔پروگرام کے دوران جب شو کے میزبان نے ڈراموں میں تھپڑ مارنے سے متعلق گفتگو کی تو اداکار نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب بھی ڈراموں میں تھپڑ مارنے کے سین ہوتے ہیں۔

جس پرمیزبان نے حیران ہو کر کہا کہ آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے ہم ناروے شفٹ ہوگئے ہیں‘۔اداکار نے میزبان کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پہلی بات یہ کہ ناروے میں پاکستانی ڈرامے دیکھے جاتے ہیں اور دوسری بات یہ کہ میں ڈرامے دیکھتا نہیں ہو ں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب میں دریچہ 2011 ڈراما کررہا تھا اس میں بھی تھپڑ مارنے کے بہت سین ہوتے تھے، میں نے خود بھی 6،7 تھپڑ مارے تھے، وہ میرا پہلا ڈراما تھا، اگر آج بھی ڈراموں میں تھپڑ مارے جارہے تو بتائیں میں کیوں دیکھوں۔

میزبان کی جانب سے جب یاسر حسین کو ان کا ایک ڈرامہ یاد کروایا گیا، جس میں انہوں نے تھپڑ مارنے کے سین کروائے تھے، تو انہوں نے کہا کہ ’جی وہ کہانی کے لحاظ سے تھے، اس سین میں تھپڑ مارنا ضروری تھا ۔ یاسیر حسین نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل کے ڈراموں میں بلاوجہ اور بہت سارے تھپڑ مارنے کے سین ہوتے ہیں۔ کہانی میں اگر کہیں تھپڑ مارنا ضروری ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے مگر ڈراموں میں بیک گراؤنڈ میوزک لگا کر تھپڑ مارنا اور سنسنی پھیلانا بلاوجہ کی بات ہے ۔
وقت اشاعت : 23/10/2023 - 23:07:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :