ہالی ووڈ فلم ”دی کابلر“کا نیاٹریلر جاری کردیاگیا

رائٹروہدایتکارتھامس میکارتھی کی اس فلم میں ایڈم سینڈلر مرکزی کردار اداکررہے ہیں فلم رواں سال13مارچ کو امیج اینٹرٹینمنٹ کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

اتوار 22 فروری 2015 11:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر کی کامیڈی ڈرامہ فلم”دی کابلر“کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹروہدایتکارتھامس میکارتھی کی اس فلم میں ایڈم سینڈلر مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ڈین اسٹیونز،ڈسٹن ہوفمین،اسٹیو بوسیمی،کلف اسمتھ اور میلونی ڈیاز اہم کرداروں میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

میری جین اسکالکسی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک موچی کے گرد گھوم رہی ہے جو کئی نسلوں سے چلی آرہی اپنے خاندانی شاپ پرجوتے مرمت کرتا ہے۔موچی کا کردار نبھاتے ایڈم سینڈلر کو ایک دن جوتے مرمت کرنے کی ایسی پرانی خاندانی مشین ملتی ہے جس کے ذریعے جوتوں پر سلائی کرنے سے وہ ان جوتوں کو پہن کر ان کے مالکان کا روپ دھار لیتا ہے ۔والٹیج پکچرزکے اشتراک سے بننے والی انتہائی دلچسپ کہانی لیے یہ منفرد فلم دی کابلررواں سال13مارچ کو امیج اینٹرٹینمنٹ کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 11:40:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :