اداکارہ ریما کی 52ویںسالگرہ (کل) منائی جائے

جمعرات 26 اکتوبر 2023 11:27

اداکارہ ریما کی 52ویںسالگرہ (کل) منائی جائے
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2023ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریما کی 52ویںسالگرہ (کل)27اکتوبر جمعہ کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فلم سٹار ریما خان27اکتوبر 1971ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم بلندی میں معاون اداکارہ کے طور پر کیا انہوں نے بطور اداکارہ دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا انہیں بجا طور پر پاکستان کی ایشوریہ رائے کہا جاتا ہے فلم انڈسٹری میں شان اور معمر رانا کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے جبکہ ریما خان نے سعود،عجب گل،اظہار قاضی کے ساتھ بھی بطور ہیروئین کام کیا ہے ان کی مشہور فلموں میں بلندی،نکی جئی ہاں،کوئی تجھ سا کہاں،زہریلے،پیار ہی پیار،شمع،سیلاب،انسانیت اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

ریما خان نے ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں جھنڈے گاڑنے کے بعدہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فلم کوئی تجھ سا کہاں کی کامیاب ڈائریکشن دی انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
وقت اشاعت : 26/10/2023 - 11:27:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :