وین ڈیم کیساتھ کام کرنا بہترین تھا، ان کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ،جیکولین فرنینڈس

جمعہ 27 اکتوبر 2023 20:35

وین ڈیم کیساتھ کام کرنا بہترین تھا، ان کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ،جیکولین فرنینڈس
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2023ء) بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ وین ڈیم کیساتھ کام کرنا بہترین تھا، ان کی فلمیں دیکھ کر ہی بڑی ہوئی ہوں۔

(جاری ہے)

جیکولین فرنینڈس نے فلم فیئر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے حال میں وین ڈیم کیساتھ اٹلی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے، ایسے لیجنڈری اداکار کیساتھ کام کرنا بہترین تھا، وہ واقعی ایکشن ہیرو ہیں جن کی فلمیں دیکھ کر میں بڑی ہوئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے اہل خانہ کے پاس ان کی فلموں کی کلیکشن موجود ہے اور ہم وہ دیکھتے رہتے ہیں، میں نے اپنے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی ان کے ساتھ بھی فلم دیکھوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ دورہ اٹلی کے دوران مجھے سیلینا گومز سے ملنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کا کہ وہ بہت عمدہ فنکارہ ،وہ عاجزانہ شخصیت کی مالکن ہیں، مجھے ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا اچھا لگا ۔
وقت اشاعت : 27/10/2023 - 20:35:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :