شاہ رخ خان نے کئی برسوں بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

بدھ 21 فروری 2024 17:32

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) بالی ووڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سپر ہٹ فلم ’’جوان‘‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 20 فروری کو ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز (DPIFF) 2024 کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شاہ رخ خان کو ان کی فلم ’’جوان‘‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شاہ رخ خان نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام جیوری ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لائق سمجھا، بہت سال ہوگئے مجھے بہترین اداکار کا ایوارڈ نہیں ملا تو ایسا لگنے لگا تھا کہ اب کبھی مجھے یہ ایوارڈ نہیں ملے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہورہی ہے، مجھے ایوارڈز بہت اچھے لگتے ہیں، میں ایوارڈز کے معاملے میں تھوڑا لالچی ہوں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کنگ نے ایوارڈ ملنے پر ’’جوان‘‘ کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، ساتھی اداکاروں، رائٹر اور فلم کی کاسٹ اور عملے کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مداحوں نے میرے کام کو پہنچانا لیکن یہاں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ایک فنکار کا کام اہم نہیں ہوتا بلکہ اس کے اردگرد موجود تمام لوگوں کی محنت سے ہی کوئی بھی شاہکار تیار کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2024 - 17:32:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :