ماہ رمضا ن میں عبادات کے ساتھ غریبوں کا بھی سوچنا چاہیے: اداکارہ ریشم

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:33

ماہ رمضا ن میں عبادات کے ساتھ غریبوں کا بھی سوچنا چاہیے: اداکارہ ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) نامور اداکار ہ ریشم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتیں اور سعادتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے ، ہمیں بطور مسلمان عبادات کے ساتھ ساتھ پسے ہوئے طبقات کا بھی سوچنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ معاشی حالات کی وجہ سے سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ، یہ وہ طبقہ ہے جو بھوکا تو رہ لیتا ہے لیکن کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا ، میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد ایسے لوگوں پر نظر رکھیں اورکسی نہ کسی طرح خاموشی کے ساتھ انہیں امداد پہنچائیں تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ میری صاحب ثروت شخصیات سے بھی اپیل ہے کہ وہ پسے ہوئے طبقات کو راشن کا اتنا سامان دیں جس سے وہ کم از کم ماہ سکون کے ساتھ گزارا کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج کی گھر کی دہلیز پر فراہمی اچھا اقدام ہے تاہم اس میں اشیائے ضروریہ کی تعداد اور مقدار بڑھائی جائے۔
وقت اشاعت : 09/03/2024 - 22:33:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :