سینئر اداکارمحبوب عالم کی برسی 18مارچ کو منائی جائے گی

اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا

جمعرات 14 مارچ 2024 14:55

سینئر اداکارمحبوب عالم کی برسی 18مارچ کو منائی جائے گی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) مقبول ٹی وی ڈرامہ وارث میں تاریخ ساز کردار کرنے والے سینئر اداکارمحبوب عالم کی برسی 18مارچ کو منائی جائے گی۔ اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا۔

(جاری ہے)

اداکاری کے شوق میں وہ کراچی سے لاہورآئے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں ثانوی سے کردار اداکیے جسکے بعد قسمت کی دیوی محبوب عالم پر مہربان ہوئی اور انہیں ڈرامہ سیریل وارث میں چوہدری حشمت خان کے کردار میں کاسٹ کیا گیا۔

اس کردار کو کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔محبوب عالم نے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی۔ محبوب عالم 18مارچ 1994کو اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 14/03/2024 - 14:55:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :