اداکاروجے ورما کا کرینہ کپور سے یک طرفہ محبت کااعتراف

جمعہ 15 مارچ 2024 17:39

اداکاروجے ورما کا کرینہ کپور سے یک طرفہ محبت کااعتراف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) بھارتی اداکار وجے ورما بھی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے یک طرفہ محبت کرنے والے عاشق نکلے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں وجے ورما نے کہا کہ جب میں نے فلم ’جانِ جاں‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا تھا تو اٴْن کی پٴْرکشش شخصیت نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کرینہ کپور کے لیے میری یک طرفہ محبت بھی دیکھی ہے، میرے دل میں اٴْن کے لیے وہ محبت ہے جس میں ہم دور سے کسی شخص کو چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب میں اٴْن کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ فلم کررہا ہوں، اس فلم کا نام ’مرڈر مبارک‘ ہے۔واضح رہے کہ کرینہ کپور نے ہدایت کار سوجوئے گھوش کی فلم ’جانِ جاں‘ میں وجے ورما کے ساتھ کام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/03/2024 - 17:39:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :