میں نے قرآن حرف بحرف پڑھا، اسے پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی، امریکی اداکارول سمتھ

پیر 18 مارچ 2024 12:29

میں نے   قرآن حرف بحرف پڑھا، اسے پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی، امریکی اداکارول سمتھ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے قران پاک کا مطالعہ کرنے سمیت کئی انکشافات کئے ہیں۔العربیہ کے مطابقنے’’شاہد‘‘ پلیٹ فارم پر’’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘‘ میں صحافی عمرو ادیب کوانٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے رمضان کے مہینےمیں پورا قرآن پڑھا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں روحانیت سے محبت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کے پچھلے دو سال مشکل تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے اپنے باطن کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس عرصے میں انہوں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں اور انہوں نے اس سال رمضان کے مہینے میں قرآن کو مکمل طور پڑھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا جتنی بار تذکرہ ہوا ہے اس پر وہ حیران رہ گئے اور انہیں یہ بہت دلچسپ محسوس ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلام میں سادگی سے متاثر ہو ئے ہیں۔ قرآن سادہ ہے اور اس میں چیزیں شیشے کی طرح بالکل واضح ہیں۔ اسے پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی۔

وقت اشاعت : 18/03/2024 - 12:29:59