مسکراہٹ معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے، یمنی زیدی

پیر 18 مارچ 2024 21:57

مسکراہٹ معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے، یمنی زیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) معروف اداکارہ یمنی زیدی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران یمنی زیدی کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم لوگوں میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے جس سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے، اخلاقی اقدار کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، میری عادت ہے کہ میں زیادہ تر وقت ہنستے کھیلتے گزارتی ہوں اور جب میں لوگوں کے رویے دیکھتی ہوں تو مجھے دلی دکھ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دین میں اخلاقیات پر بڑا زور دیا گیا ہے مگر آج صورتحال بالکل مختلف ہو چکی ہے، ہم صرف مسکرا کے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کر دیں تو معاشرے میں خود بخود مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/03/2024 - 21:57:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :