اداکارہ ریما خان نے عمرہ ادا کرلیا

اداکارہ ریما خان اس قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں

منگل 19 مارچ 2024 16:21

اداکارہ ریما خان نے عمرہ ادا کرلیا
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سینئر اداکارہ ریما خان نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کی تصاویر شئیر کردیں۔

(جاری ہے)

سابق اداکارہ ، ماڈل اور ڈائرئرکٹر ریما خان نے مسجد الحرام میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے حرم شریف میں اپنی موجودگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ ریما نے پاکستان ، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ریما خان نے دیگر مقامات مقدسہ پر بھی اپنی تصاویر شئیر کیں جو وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ ریما خان اس قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں۔ ریما خان مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/03/2024 - 16:21:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :