فارس شفیع اورہنی سنگھ نے موسیقی کے مداحوں کو خوش کر دیا

منگل 19 مارچ 2024 21:13

فارس شفیع اورہنی سنگھ نے موسیقی کے مداحوں کو خوش کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فارس شفیع اور بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی حالیہ دوستانہ ملاقات سے سرحد کے دونوں جانب موجود موسیقی کے شائقین خوش نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فارس شفیع کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں گلوکاروں کو ایک دوسرے کو گلے سے لگائے مسکراتے ہوئے کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور سے میرے بھائی فارس شفیع کو خوش آمدید جو واحد ہپ ہاپ آئیکون ہے۔ہنی سنگھ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔کچھ صارفین یہ قیاس آرایاں بھی کر رہے ہیں کہ ان دونوں گلوکاروں کے اشتراک سے جلد ہی کوئی نئی میوزک ویڈیو ریلیز ہونے والی ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 21:13:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :