بیٹے کی پیدائش کے بعد حکومت ہراساں کررہی ہے، سدھو کے والد کا انکشاف

بدھ 20 مارچ 2024 20:27

بیٹے کی پیدائش کے بعد حکومت ہراساں کررہی ہے، سدھو کے والد کا انکشاف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) بھارت کے مشہور آنجہانی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھارتی پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔بلکور سنگھ اور ان کی اہلیہ چرن کور نے اپنے اکلوتے بیٹے سدھو موسے والا کی موت کے تقریبا دو سال بعد 17 مارچ کو اپنے دوسرے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا جس کی تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پوسٹ کی تھی۔

(جاری ہے)

اب بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد سدھو موسے والا کے والد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارا شبھ دیپ واپس مل گیا ہے لیکن بیٹے کی پیدائش کے بعد سے پنجاب حکومت مجھے پریشان کررہی ہے۔بلکور سنگھ نے کہا کہ پنجاب حکومت مجھے سے میرے نومولود بیٹے کے کاغذات مانگ رہی ہے اور مجھ سے کہہ رہی ہے کہ ثابت کرو کہ یہ بچہ قانونی ہے۔سدھو موسے والا کے والد نے مزید کہا کہ میں قانون کا احترام کرتا ہوں، میں تمام دستاویزات پیش کروں گا لیکن فی الحال علاج کی اجازت دی جائے۔
وقت اشاعت : 20/03/2024 - 20:27:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :