ہمیں آخرت کی منزلیں آسان کرنے کیلئے دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، فیصل قریشی

جمعرات 21 مارچ 2024 22:49

ہمیں آخرت کی منزلیں آسان کرنے کیلئے دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، فیصل قریشی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے اداکاروں و گلوکار وں ، کھلاڑیوں ، ڈاکٹروں اور انجینئروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے اپنا نمایا ں مقام بنایا ہے اور ایسی شخصیات کی وجہ سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں بنیادی طور پر اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وہ مقام ، عزت اور شہر ت دی جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ خدا جب کسی کو عروج دیتا ہے تو اس کے لئے سارے راستے آسان کر دیتا ہے ۔ فیصل قریشی نے کہاکہ میں نے لاہور سنٹر سے بھی بڑا کام کیا ہے مگر میری حقیقی پہچان کراچی سنٹر سے ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ جب بھی کوئی کام لگن اور محنت سے کیا جائے تو خدا بندے کو ضرور کامیابیوں سے نوازتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ جذبہ ایمانی ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کی بڑی مثال تین سو تیرہ کا لشکر ایک ہزار کفار پر بھاری ثابت ہوتا ہے اور یہی ہم سب کیلئے ایک بڑی مثال ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے تاکہ آخرت میں ہماری منزلیں آسان ہوجائیں ۔
وقت اشاعت : 21/03/2024 - 22:49:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :