خواہش ہے مستقبل میں مولا جٹ جیسی شہرہ آفاق فلم کی طرز پر کہانی لکھوں، ناصرادیب

ایسی کہانیاں لکھنا ہوں گی جس سے فلم انڈسٹری کو ایک نیا ٹرینڈ ملے ‘ مصنف، پروڈیوسر

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:29

خواہش ہے مستقبل میں مولا جٹ جیسی شہرہ آفاق فلم کی طرز پر کہانی لکھوں، ناصرادیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) فلم انڈسٹری کے معروف مصنف ، پروڈیوسرو ہدایتکار ناصر ادیب نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ مستقبل میں مولا جٹ جیسی شہرہ آفاق فلم کی طرز پر کہانی لکھوں ، مولا جٹ نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی تھی وہ آج بھی ایک ریکارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ایسی فلم تخلیق کروں کہ لوگ دوبارہ سینما گھروں تک آنے پرمجبور ہو جائیں ۔

انہوںنے کہا کہ ایسی کہانیاں لکھنا ہوں گی جس سے فلم انڈسٹری کونیا ٹرینڈ سیٹ ملے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک سلطان راہی زندہ رہے پنجابی فلم انڈسٹری آگے بڑھتی رہی اور ان کے بعد ایسا کوئی ہیرو نہیں آیا جو ان کا خلا ء پر سکے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ دوسرے ہیروز کام کر رہے ہیں لیکن انہیں ابھی بڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2024 - 12:29:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :