مسلمان خاندان سے بدتمیزی کیخلاف سوارا بھاسکر نے آواز اٹھادی

لگتا ہے ہندو تہوار صرف ان جتھوں کیلئے ہیں جن کیلئے کوئی ضابطہ یا قانون نہیں،اداکارہ

پیر 25 مارچ 2024 12:35

مسلمان خاندان سے بدتمیزی کیخلاف سوارا بھاسکر نے آواز اٹھادی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہولی کے موقع پر مسلمان خاندان سے بدتمیزی پر آواز اٹھادی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بجنور کے مسلمان خاندان سے یکجہتی کا اظہار کردیا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندو تہوار صرف ان جتھوں کیلئے ہیں جن کیلئے کوئی ضابطہ یا قانون نہیں۔یاد رہے کہ ہولی کے تہوار پر ہندو انتہاپسندوں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔انتہا پسندوں نے اترپردیش کے شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو گھیر کر پانی کی بالٹی انڈیلی تھی، رنگ زبردستی چہروں پر لگایا تھا۔

وقت اشاعت : 25/03/2024 - 12:35:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :