بالی ووڈ عدم تحفظ کا شکار افراد سے بھری پڑی ہے،روینہ ٹنڈن

بالی ووڈ میں لوگ بوائے یا گرل فرینڈ کے ذریعے آپ کو نشانہ بناتے ہیں،اداکارہ

بدھ 27 مارچ 2024 12:16

بالی ووڈ عدم تحفظ کا شکار افراد سے بھری پڑی ہے،روینہ ٹنڈن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں لوگ بوائے یا گرل فرینڈ کے ذریعے آپ کو نشانہ بناتے ہیں۔بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے دوران گندی سیاست کا شکار بنی لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے خود کبھی کسی کے کیرئیر کو نقصان نہیں پہنچایا۔

(جاری ہے)

اگرمجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو میں اس شخص سے معافی مانگ لیتی ہوں۔روینہ ٹنڈن کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ عدم تحفظ کا شکار افراد سے بھری پڑی ہے۔ یہاں لوگ دوسرے کو گرانے کے لیے ٹانگ کھینچتے رہتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی کامیابی سے حسد کرتے ہیں۔ مجھے آج کل کے نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ کبھی میں بھی اس انڈسٹری میں نئی تھی۔
وقت اشاعت : 27/03/2024 - 12:16:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :