سعودی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی

بدھ 27 مارچ 2024 23:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) سعودی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔رومی القحطانی نے انسٹاگرام پر عالمی مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کی ترجمانی کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مس یونیورس کے مقابلے میں سعودی عرب کی طرف سے تاریخ میں یہ پہلی شرکت ہے۔مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 27/03/2024 - 23:00:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :