کلاسیکل موسیقی کے قدر دان آٹے میں نمک کے برابر ہیں، ولی حامد خان

یہ فن روز بروز زوال پذیر ہوتا جارہا ہے جسے بچانے کیلئے کوئی سنجید ہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) نامور گلوکار واداکار ولی حامد خان نے کہا کہ آج کلاسیکل موسیقی کے قدر دان آٹے میں نمک کے برابر ہیں، یہ بد قسمتی ہے کہ کلاسیکل موسیقی روز بروز زوال پذیر ہوتی جارہی ہے اوراس فن کو بچانے کیلئے کوئی سنجید ہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ولی حامد خان نے کہا کہ ایسا بھی دور تھا جب لوگ کلاسیکل موسیقی سننے کے لئے بیتاب رہتے تھے لیکن اب یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر رہ گئی ہے ۔

پاکستان کے گلوکاروںنے اس فن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا مگر آج اسے سمجھنے اور قدر کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کلاسیکل موسیقی کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے ، اس کو دل سے سنیں گے تو اس کی شاعری کاایک ایک نقطہ اثر رکھتا ہے ۔
وقت اشاعت : 30/03/2024 - 11:25:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :