معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:25

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) سائوتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 48سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کرگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 48سالہ تامل اداکار ڈینیئل بالاجی کو29مارچ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ایمرجنسی میں چنئی کے ہسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں نے ڈینیئل بالاجی کا طبی معائنہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا ہے لیکن طبی امداد ملنے کے باوجود بھی ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت نے سائوتھ انڈین فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے۔

وقت اشاعت : 30/03/2024 - 11:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :