ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ کے منا بھیا تیسرے سیزن سے آئوٹ

منگل 9 اپریل 2024 22:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) بلاک بسٹر ویب سیریر ’’مرزا پور‘‘ کے شائقین کیلئے بری خبر آگئی، اداکار دیویندو شرما ’’منا بھیا‘‘ نئی سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک تازہ انٹرویو میں دیویندو شرما نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیسرے سیزن میں اپنا کردار دوبارہ نہیں کریں گے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کے منفی کردار نے ان کی شخصیت پر بہت برا اثر ڈالا ہے جو اکثر ان کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ ’’مرزا پور 3‘‘ کا پہلا ٹیزر 19 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس ویب سیریز میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 09/04/2024 - 22:10:08