آپ کی کامیابی دیکھ کر حسد کرنیوالوں کو بلاک کرنے کی بجائے انہیں اپنی کامیابی دیکھنے دیں، عمران عباس

پیر 22 اپریل 2024 20:15

آپ کی کامیابی دیکھ کر حسد کرنیوالوں کو بلاک کرنے کی بجائے انہیں اپنی کامیابی دیکھنے دیں، عمران عباس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ آپ کی کامیابی دیکھ کر حسد کرنیوالوں کو بلاک کرنے کی بجائے انہیں اپنی کامیابی دیکھنے دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار عمران عباس نے انسٹا گرام پر حاسدین سے پریشان لوگوں کو دلچسپ مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ جب آپ کو کوئی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو انہیں آپ کی پوسٹ لائیک کرتے ہوئے بہت حسد ہوتی ہے لیکن ان میں آپ کو ان فالو کرنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔

اداکار نے لکھا کہ ایسے لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں لیکن انہیں آپ کے بارے میں سب کچھ جاننا بھی ہوتا ہے تو آپ نفرت کرنے والوں پر حاوی ہوتے رہیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ ایسے لوگوں کو بلاک مت کریں بلکہ انہیں یہ دیکھنے دیں کہ اللہ آپ کو کتنا نواز رہا ہے۔
وقت اشاعت : 22/04/2024 - 20:15:32