ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا

اس فلم کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا گیاہے جو دو مہینوںپر مشتمل ہے،نوید رضا

منگل 14 مئی 2024 14:12

ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ہدائتکار نوید رضاکی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا،تفصیلات کے مطابق ہدائتکار وپروڈیوسر نوید رضاکی نئی پنجابی فلم ’’ٹائیگر بابا‘‘ کا گذشتہ روز کیمرہ کلوز کردیاگیا اس فلم کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا گیاہے جو دو مہینوںپر مشتمل ہے۔ایک ملاقات کے دوران فلمساز وہدائتکار نوید رضانے بتایاکہ یہ فلم ڈرگ مافیا کے خلاف بنائی گی ہے اس فلم میںڈرگ مافیا کو ختم کرنے کے لئے کس کس نے کیا قربانی دی اور ایک پانڈی ٹائیگر بابا کیسے بنا یہ سب کچھ فلم بینوں کو’’ٹائیگربابا‘‘ میں دیکھنے کو ملے گا۔

نوید رضا کا کہناتھا کہ انشاء اللہ وہ اس فلم کو عید الاضحٰی پر لگارہے ہیں یہ فلم فیملیز کے لیئے عید کا شاندار تحٖہ ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

نوید رضا نے بتایاکہ فلم’’ ٹائیگر بابا‘‘کی شوٹنگ لاہور امریکہ اور پاکستان کی خوبصورت وادیوں میں مکمل کی گئی ہے ۔اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ لائبہ خان،عاشی علی،شاہد سونو،فرح خان،آصف صحرائی،اقبال درویش،اصغر شاہ،نایاب،عارف گوندل،ارشد علی،ارشد امریکہ،ظہیر منج،علی مغل،خالد مغل،شہباز بلڈر،وقار کھنہ،یوسف جٹ،اسمعیل جمال،کنول رانا،مہر اختر،انوش،میاںزیشان،ماریہ خا ن چائلڈ سٹار،زاہدہ شفیق،عاطف محبوب،حسنین ندیم،صدیق احمد،سعید احمد گجر،شوکت علی اورظفر جنگی شامل ہیں۔

اس فلم میںبھنگڑا گروپ طارق دلاوراورڈھول گروپ شانی خان نے بھی خصوصی طورپرپرفارم کیاہے اس فلم کے پروڈیوسر رائٹر ڈائریکٹرنوید رضاہیںکیمرہ مین نوید رضا،شبیر علی،کیمرہ اسسٹنٹ اسد نور،ندیم خان امریکہ ڈرون آپریٹرندیم شیخ,آصف شہزاد میک اپ آرٹسٹ صفدر بھٹہ اورفرح خان تھیں۔ ڈانس ماسٹرافتخار سوہنی,اس فلم کے ایکشن عارف گوندل نے کیئے فلم کامیوزک,وقار کھنہ نے ترتیب دیاہے گانوں کی شاعری ملک آصف شہزاد،اسلم غوری،نوید رضا نے لکھی ہے جنہیں گلوکارشاہد سونو،زیرک خان،سدھیر،عاسمہ لتااورطاہر خان نے گایاہے۔

اس فلم میں,پولیس مولا گروپ، ڈریس ماسٹرجمیل عرف جھیلہ نے سہولیات فراہم کیں فلم کی پوسٹ پروڈکشن مون پروڈکشن اور ٹیکنیکل سہولیات خلیل پروڈکشن نے دیں اس فلم کا میوزک ایم پی سٹوڈیو میں مکمل کیا گیا اس فلم کو ریلیز این آر فلمز پاکستان بھرکے سینما گھروں میں ریلیز کرے گی۔ہدائتکار نوید رضانے مذید بتایاکہ اس فلم کا ٹائیٹل پاکستان فلم انڈسٹری کا نامور ایکشن ماسٹر عارف گوندل کررہے ہیں انہیں امید ہے کہ فلم بین ان کی اس کاوش کو بھی سراہیں گے۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 14:12:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :