بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی

گاڑی پہلے سڑک پر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر اس کے بعد مبینہ طور پر اٴْن کی گاڑی ایک بس سے ٹکرا گئی

پیر 13 مئی 2024 11:29

بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی
حیدرآباد دکن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جیرام کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ اٴْن کے اہلخانہ شدید زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 12 مئی اتوار کے روز اداکارہ پاویترا جیرام اپنی بہن اور شوہر کے ہمراہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے سے واپسی کا سفر کررہی تھیں کہ اچانک اٴْن کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھونے پر اداکارہ کی گاڑی پہلے سڑک پر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر اس کے بعد مبینہ طور پر اٴْن کی گاڑی ایک بس سے ٹکرا گئی۔بتایا جارہا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے محبوب نگر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکارہ پاویترا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اٴْن کے شوہر، بہن اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ پاویترا کی اچانک موت سے کنڑ اور تیلگو ٹیلی ویڑن انڈسٹریز کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی موت پر گہرے دٴْکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پاویترا کے شوہر اور اداکار چندرکانت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اہلیہ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی اور اہلیہ کی یاد میں جذباتی پیغام بھی لکھا۔واضح رہے کہ پاویترا جیرام کو مقبول ٹی وی سیریل ‘ترینیانی’ میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 11:29:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :