علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

منگل 14 مئی 2024 21:34

علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔گزشتہ دنوں کراچی میں ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں علیزے شاہ نے مغربی طرز کا بولڈ سیاہ گان زیب تن کیا اور ہائی ہیلز پہن کر انٹری دی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی یہ لک مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہیں سوشل میڈیا پر پاکستان کی عرفی جاوید قرار دیا جانے لگا۔

ٹرولز کے منفی تبصروں سے تنگ آکر علیزے شاہ نے بھی ایک انسٹا گرام سٹوری جاری کی اور تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ "میں گھر میں بیٹھ کر بکواس ٹائپ کرنے والے لوگوں سے بہتر لگ رہی تھی"۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 21:34:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :