ق*نریندر مودی اور کنگنا رناوت سے متعلق نصیر الدین شاہ کابیان، حقیقت سامنے آگئی

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار نصیر الدین شاہ سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹ کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے ٹکٹ پر لوگ سبھا کے انتخابات میں حصہ لینے والی اداکارہ کنگنا رناوت سے متعلق ایک بیان کو اداکار نصیر الدین شاہ کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گردشی پوسٹ کے مطابق معروف اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت کو نریندر مودی کے علاوہ تمام اداکاروں سے مسئلہ ہے۔تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نصیر الدین شاہ کے نام سے منسوب اس جعلی اکائونٹ سے صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور اداکارہ کنگنا رناوت کے بارے میں جعلی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی بلکہ اس سے قبل 2021 میں جنوری اور فروری میں جاری کسانوں کے احتجاج کے بارے میں بھی جھوٹی معلومات پھیلائی گئی تھیں۔
وقت اشاعت : 16/05/2024 - 18:05:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :