مہدی حسن کی یادگار شیلڈز اوراعزازات اونے پونے داموں فروخت
جمعہ 10 اپریل 2015 16:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل2015ء)شہنشاہ غزل مہدی حسن کی یادگار شیلڈز،اعزازات اور دنیا بھر کے صدور کے قیمتی تحائف کو اونے پونے داموں فروخت کردیا گیا، مہدی حسن کی بہو لاہورہائیکورٹ میں سراپا احتجاج بن گئیں ۔ شہنشاہ غزل، گائیکی کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے مہدی حسن جنہیں دنیا بھر سے قیمتی اعزازات ملے، انھیں اونے پونے داموں فروخت کردیا گیا، مہدی حسن کی بہو عمائمہ عارف کا کہنا تھا کہ وہ کراچی سے لاہور کرائے کے گھر میں شفٹ ہوئیں، کچھ عرصہ کراچی میں رہنے کے بعد واپس لاہور آئیں تو مہدی حسن کا زندگی بھر کا سرمایہ لٹ چکا تھا۔
انھوں نے کہا کہ شام نگر میں بااثر مالک مکان نے کسی اجازت کے بغیر ہی تمام چیزیں بیچ ڈالیں۔ مہدی حسن کی بہو عمائمہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، شہنشاہ غزل مہدی حسن کی بہو عمائمہ عارف کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے کراچی سے لاہور منتقل ہونے کیلئے یہاں گروی پر گھر حاصل کیا اور سامان بھی بھجوا دیا لیکن جب وہ یہاں پہنچیں تو مکان کے مالکان عاصم کمبوہ، کاشف اور عاطف مہدی حسن کو ملنے والے ایوارڈز، شیلڈز اور میڈلز سمیت دیگر سامان چرا کر فروخت کر چکے تھے۔(جاری ہے)
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
rabya kulsoom
Sanya Malhotra
Shahid Kapoor
Mustafa Qureshi
Scott Cooper
Liam Neeson
Ar rahman
Tia Carrere
Aidan Turner
Amber Stevens West
Hammad Farooqi
sobia khan
Showbiz News In Urdu
-
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
کانزفلم فیسٹیول ، ریڈ کارپٹ کی میزبانی کتے کے سپرد کردی گئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی