سلمان خان بھی سنی لیون کے نقش قدم پر چل نکلے

اتوار 12 اپریل 2015 12:23

سلمان خان بھی سنی لیون کے نقش قدم پر چل نکلے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) کیا آپ نے کبھی سوچھا تھا کہ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور متنازعہ حسینہ سنی لیونی کی زندگی کی کہانی ایک جیسی نکلے گی؟۔سنی لیونی کی فلم ”ایک پہیلی لیلا“ اور سلمان خان کی آنے والی فلم ”شدھی“ کی کہانی پر نظر ڈالیں تو آپ کو حیرانی ہوگی کہ کس طرح دونوں کے کردار زندگی کے ایک جیسے مرحلوں اور راستوں سے گزرتے ہوئے شہرت کی بلندی تک پہنچتے ہیں۔

(جاری ہے)

سنی لیونی نے ”ایک پہیلی لیلا“ میں گا?ں کی بھولی بھالی لڑکی سے شہر کی شوخ و چنچل حسینہ تک کا سفر طے کیا ہے اور کچھ ایسا ہی سفر کرن جوہر کی فلم ”شدھی“ میں سلمان خان نے طے کیا ہے۔ سلمان خان بھی سنی لیونی کی طرح ہی گا?ں کے ایک سادہ اور بھولے لڑکے کے طور پر منظر پر نظر آتے ہیں جو زندگی کی اونچ نیچ سے گزرتا ہوا شہر کی چمک دمک کا حصہ بن جاتا ہے۔ شوبز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں فلموں کے مرکزی کرداروں کی زندگی میں حیرت انگیز مماثلت نظر آتی ہے۔

وقت اشاعت : 12/04/2015 - 12:23:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :