پرابھاس اوردیپیکا کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کا دھماکہ خیزٹریلرجاری

منگل 11 جون 2024 11:31

پرابھاس اوردیپیکا کی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کا دھماکہ خیزٹریلرجاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) باہو بلی سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

پرابھاس نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم کو عالمی ناظرین کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور اس میں انڈسٹری کے سب سے بہترین فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجٹ بڑھ گیا ہے۔دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔میگا فلم کو پہلے ’پروجیکٹ کے‘ کا نام دیا گیا تھا اور اس میں امیتابھ بچن اور کمل ہاسن جیسے لیجنڈری اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔’کالکی2898 اے ڈی‘ تیلگو اور ہندی میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اسے ڈب کے ساتھ ملیالم، تامل، کناڈا اور انگلش میں بھی پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/06/2024 - 11:31:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :