رتھک نے دے دیا ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کا اشارہ

منگل 21 اپریل 2015 12:45

رتھک نے دے دیا ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کا اشارہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) رتھک روشن کو یوں تو کئی بار ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن اس بار سنجیدگی کے ساتھ انہوں نے وہاں انٹری دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ڈانس ، اداکاری اور ایکشن، تینوں میں رتھک روشن کی کوئی اور دوسری مثال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کے سپر ہیرو ہی نہیں سپر اسٹار سمجھے جاتے ہیں، ماضی میں ان کی اسی پرفارمنس کو دیکھ کر کئی ہالی وڈ پروڈکشن ہاوٴس نے انہیں فلم کا حصہ بنانا چاہا لیکن وہ بار بار منع کرتے رہے۔مل رہی ہیں اب یہ خبریں کہ ہالی وڈ ہارٹ ٹروب نے سوچ لیا ہے کہ وہ ہالی وڈ میں بھی جا کر اپنا ڈنکا بجائیں گے۔کیا جانے والا ہے انہیں بہت جلد کسی بڑے پروجیکٹ میں شامل جس کی طرف خود اداکار نے اشارہ کردیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 12:45:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :