ہالی ووڈ فلم” میگی“ کانیا ٹریلر جاری

فلم 08 مئی کو سینما گھروں میں خوف اور دہشت کے سائے پھیلائے گی

اتوار 26 اپریل 2015 11:34

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کی خوفناک مناظر سے بھرپور فلم میگی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،ہالی ووڈ ہارر فلم میگی کا نیا ٹریلرریلیز کردیا گیا، فلم میں آرنلڈ شوارزنیگر مرکزی کردار نبھارہے ہیں،ہینری ہابسن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی میگی نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک موذی مرض میں مبتلا ہوکر ایک خوفناک بلا کا روپ دھار لیتی ہے، اس پورے سفر میں میگی کے والد بنتے ہیں بیٹی کا سہارا،فلم میگی کی کاسٹ میں ایبی گیل بریسلن،جوئیلی رچرڈسن اور ایڈن فلاورز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں،کولن بیٹس اور آرنلڈ شوازنیگر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم میگی 04 مئی کو سینما گھروں میں خوف اور دہشت کے سائے پھیلائے گی۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 11:34:18

Rlated Stars :