فاسٹ اینڈ فیوریس پاکستانی تاریخ کی کامیاب فلم بن گئی

منگل 28 اپریل 2015 15:03

فاسٹ اینڈ فیوریس پاکستانی تاریخ کی کامیاب فلم بن گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم 'فاسٹ اینڈ فیوریس 7 نے پاکستان میں ریلیز کے تیسرے ہفتے میں 22 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسل اور پیراماؤنٹ اسٹوڈیوز کے نمائندگان فٹ پرنٹ انٹرٹینمنٹ کے توسط سے ریلیز کی گئی 'فاسٹ اینڈ فیوریس 7' ملک کی سینما انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بننے کی راہ پر گامزن ہے واضح رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس پاکستان میں اب تک ریلیز کی گئی انگریزی فلموں کے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

ریلیز کے صرف 19 دن میں فاسٹ اینڈ فیوریس نے عالمی سطح پر 1.152 ارب ڈالرز کما لئے ہیں اور وہ ساتویں کامیاب ترین فلم بن چکی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اواتار 2.79 ارب ڈالرز کے بزنس کے ساتھ پہلے، ایوینجرز 1.52 ارب ڈالرز بزنس کے ساتھ دوسرے اور ہیری پورٹر 1.34 ارب ڈالرز کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 15:03:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :