فلم” باجی راؤ مستانی“دسمبر میں ریلیز کی جائے گی

جمعہ 1 مئی 2015 13:18

فلم” باجی راؤ مستانی“دسمبر میں ریلیز کی جائے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم”باجی راوٴ مستانی“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔اس فلم میں دونوں اداکارہ ڈانس بھی پرفارم کر رہی ہیں اور اس بات کی تصدیق حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ذریعے کی جس میں شوٹنگ کے دوران لی گئی دونوں کے پیروں کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پریانکا اور دپیکا کا اس فلم میں ڈانس کرنا اداکارہ مادھوری اور ایشوریا کی فلم”دیوداس“ میں ایک ساتھ ڈانس کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ممبئی میں فلمائے جانے والے اس گانے کے کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا ہیں۔فلم”باجی راوٴ مستانی“ کی کہانی باجی راوٴ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔ یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں، ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راوٴ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم اس سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 01/05/2015 - 13:18:36

Rlated Stars :