لاہور ‘فیملی عدالت نے حمیرا ارشد کی خلع کیلئے دائر درخواست پر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرکے 15 روز میں جواب طلب کر لیا

پیر 11 مئی 2015 17:45

لاہور ‘فیملی عدالت نے حمیرا ارشد کی خلع کیلئے دائر درخواست پر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرکے 15 روز میں جواب طلب کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) لاہور کی فیملی عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع لینے کے لئے دائر درخواست پر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔پیر کو لاہور کی فیملی عدالت کے جج محمد اسلم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

،حمیرا ارشد کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیاگیا کہ اسکا خاوند احمد بٹ اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور آئے روز لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔حقوق پورے نہ ہونے پر عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔ حمیرا ارشد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ احمد بٹ اسے حراساں کررہا ہیوہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ عدالت نے درخواست پر گلوکارہ حمیرا ارشد کے شوہراحمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں تحریری جواب طلب کر لیا۔

وقت اشاعت : 11/05/2015 - 17:45:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :