فواد خان کی فلم ”کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا

منگل 12 مئی 2015 11:21

فواد خان کی فلم ”کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم ”کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔پروڈیوسر کرن جوہر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار شکن بترا کی اس فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں فواد خان کے ساتھ ”سٹوڈنٹ آف دا ائیر“ کے اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی کہانی تینوں اداکار ایک لو ٹرائی اینگل کے گرد گھومتی ہے۔یاد رہے کہ ہندوستان میں کئی ایوارڈ جیتنے والے فواد خان کی بالی ووڈ میں تیسری فلم”بیٹل فار بیٹورہ“ کی شوٹنگ جون میں شروع کی جائے گی اور اس فلم میں فواد کے ساتھ سونم کپور اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

وقت اشاعت : 12/05/2015 - 11:21:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :