میڈونا نے 45 ویں بار نمبر ون رہ کر نئی تاریخ رقم کر ڈالی

اتوار 17 مئی 2015 12:50

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پوپ کوئین میڈونا نے سب سے زیادہ مرتبہ یعنی 45 بار نمبر ون پوزیشن لے کر بل بورڈ چارٹ پر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ ان کے ''ڈانس کلب سونگز'' پہلے نمبر پر آئے ہیں اس طرح میڈونا یلغار کرتی ہوئی اس میدان کے ایک اور شہ سوار گلوکار جارج اسٹریٹ سے آگے نکل گئی جو اپنے ''ہوٹ کنٹری سونگز'' پر 44ویں بار نمبر ون رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر میڈونا نے بل بورڈ کو ایک خصوصی بیان میں بقول ان کے اپنے ڈانس فلور پر ناچنے والے اور فلور کے باہر بیٹھے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اطمینان رکھیے میں ہمیشہ آپ کی پارٹنر رہوں گی۔

وقت اشاعت : 17/05/2015 - 12:50:17