سلینا جیٹلی نے گھر سے نہیں نکالا، سنی لیون کے شوہر کی تردید

اتوار 24 مئی 2015 12:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے شوہر نے میڈیا میں گردش کرتی افواہوں کی تردید کی ہے جن کے مطابق اداکارہ سلینا جیٹلی نے انہیں گھر خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔

(جاری ہے)

اخباری اطلاعات کے مطابق سلینا اپنے گھر اچانک پہنچ گئیں تھیں جہاں انہوں نے باتھ رومز اور فرنیچر کی حالت دیکھ کے سنی لیون کو گھر خالی کرنے کا فوری نوٹس جاری کردیا تھا۔ اس بارے میں سنی لیون کے شوہر ڈینیئل ویبر کہتے ہیں کہ یہ افواہیں غلط ہیں۔ سنی تو آج کل ٹی وی شو اور فلمز کی شوٹنگ میں اتنا مصروف ہے کہ وہ اکثر بمبئی میں ہوتی ہی نہیں ہے۔ ان کا فی الحال یہ گھر خالی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ انہیں وہاں شفٹ ہوئے ابھی سال بھی نہیں ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 12:59:33

Rlated Stars :