ماضی کی وجہ سے تنگ نہ کیا جائے، سنی لیون تھانے پہنچ گئیں

جمعہ 29 مئی 2015 15:17

ماضی کی وجہ سے تنگ نہ کیا جائے، سنی لیون تھانے پہنچ گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ اپنے خلاف درج کرائے گئے فحاشی کے مقدمے میں اپنا بیان درج کرانے ممبئی کے تھانے پولیس سٹیشن پہنچ گئیں، سنی لیون نے سائبر کرائم انویسٹی گیشن آفیسر جگدیش ساونت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے خلاف انٹرنیٹ پر چلنے والی جس ویڈیو کے حوالے سے مقدمہ دائر کیا گیا ہے وہ تب کی فلم ہے جب وہ امریکہ میں پورن فلم انڈسٹری میں کام کرتی تھیں۔

وہ اب یہ فلم انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں اور صرف بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔ سنی نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں جو کچھ کیا، اس کی بنیاد پر انہیں حال میں تنگ نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں ایک رائٹ ونگ کی کارکن نے سنی لیون کے خلاف فحاشی کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے یہ کیس تھانے پولیس سٹیشن کی سائبر کرائم برانچ کو منتقل کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 15:17:42

Rlated Stars :