عیدکے اسٹیج ڈراموں میں شائقین کو منفر د انداز میں نظر آؤں گی ‘ فلم سٹار میگھا

اتوار 7 جون 2015 12:56

عیدکے اسٹیج ڈراموں میں شائقین کو منفر د انداز میں نظر آؤں گی ‘ فلم سٹار میگھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ عیدکے اسٹیج ڈراموں میں شائقین کو منفر د انداز میں نظر آؤں گی ‘فنکار دوسروں کو خوشی کیلئے اپنی خوشی قر بان کر دیتے ہیں‘اسٹیج کا مستقبل روشن ہے اور آئندہ بھی روشن ہی رہیگا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں فلم سٹار میگھا نے کہا کہ عید کے اسٹیج ڈراموں کیلئے منفر د ملبوسات کے ساتھ منفر د پر فارمنس کیلئے بھی بھر پور حکمت عملی بناؤنگی اور شائقین پہلے کی طر ح آئندہ بھی میری منفر د پر فارمنس کو یقینی طور پر پسند کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسٹیج ڈراموں میں نئے فنکاروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ پاکستانی اسٹیج کا مستقبل بھی روشن ہے ۔

وقت اشاعت : 07/06/2015 - 12:56:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :