اپنا اسٹنٹ ہمیشہ خود کیا، آئندہ بھی ایسا ہی کروں گا، جیکی چن

جیکی چن اپنی آئندہ آنے والی فلم دی کراٹے کڈ: لیجنڈز کی چھٹی قسط میں مسٹر ہان کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں

جمعہ 9 مئی 2025 12:35

اپنا اسٹنٹ ہمیشہ خود کیا، آئندہ بھی ایسا ہی کروں گا، جیکی چن
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی معروف اداکار جیکی چن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا اسٹنٹ ہمیشہ خود کیا، ریٹائرمنٹ کے دن تک ایسا خود ہی کریں گے، تاہم انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کبھی ریٹائر نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

71 سالہ سینیئر اداکار نے اپنی فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا اسسٹنٹ خود کیا اور آئندہ بھی خود ہی کروں گا اور سچی بات تو یہ ہے کہ جب ایک چیز آپ 64 برس تک کریں تو مزید جسمانی تیاری کی کوئی ضرورت نہیں، سب کچھ آپ کے دل اور روح میں ہوتی ہے۔

جیکی چن اپنی آئندہ آنے والی فلم دی کراٹے کڈ: لیجنڈز کی چھٹی قسط میں مسٹر ہان کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ جیکی چن ایک طویل عرصے سے دنیا بھر کے فلم بینوں کیلیے متعدد ہٹ ایکشن فلمیں کرچکے ہیں۔ جن کراٹے کڈ فرنچائز شامل ہے۔
وقت اشاعت : 09/05/2025 - 12:35:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :