گلوکار حسین رحیم کو شادی کا جھوٹا دعوی کرنے پر تنقید کا سامنا

ہفتہ 24 مئی 2025 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء) گلوکار حسن رحیم کو رشتہ ازدواج میں بندھنے کے جھوٹے دعوے پر تنقید کا سامنا ہے اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔حسن رحیم نے گزشتہ ماہ 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہا بنے روپ میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی ہونے کی بات کی تھی۔گلوکار نے دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی تھی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔

اور اب گلوکار نے مذکورہ تصویر شیئر کرنے کی پوری کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تصویر ان کی حقیقی شادی کی نہیں بلکہ ان کے گانے کی ویڈیو میں ہونے والی ان کی شادی کی تھی۔حسن رحیم نے اپنے نئے گانے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بھی کنورے ہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ ان کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا، جس میں ان کے ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی پرفارمنس کی۔

گانے کی ویڈیو میں حسن رحیم کو شادی کرتے دکھایا گیا ہے اور انہوں نے اپریل میں جو تصویر دلہن کے ہمراہ شیئر کی تھی، وہ گانے کی ویڈیو کی ہی تھی۔حسن رحیم کی جانب سے شادی کا جھوٹا دعوی کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ان کا دل ٹوٹ چکا۔زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ گلوکار نے لڑکیوں کے دل بھی توڑے، اب وہ ان سے دور جا چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2025 - 19:46:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :