شوہرامیرہونا چاہیے، بے وفا بھی ہوتو کوئی اعتراض نہیں، کومل میر

پیر 16 جون 2025 17:37

شوہرامیرہونا چاہیے، بے وفا بھی ہوتو کوئی اعتراض نہیں، کومل میر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے لیے ایسے مرد کو ترجیح دیں گی جو امیر ہو، چاہے وہ بے وفا ہی کیوں نہ ہو،کومل میر نے حال ہی میں وجاہت رئوف کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ لڑکوں میں سب سے پہلے ان کی شکل دیکھتی ہیں، اس کے بعد ان کے کپڑے اور پھر ان کے بال کیونکہ انہیں بال گرنے والے لڑکے پسند نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کومل میر کے مطابق وہ ایسے لڑکوں کو بھی پسند کرتی ہیں جن کی حسِ مزاح اچھی ہو اور انہیں قمیض شلوار پہننے والے لڑکے زیادہ پسند آتے ہیں۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے پیار کے مقابلے میں پیسے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ اگر لڑکا امیر ہو اور بے وفا بھی ہو، تو بھی مجھے کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ آج کے دور میں کوئی وفادار نہیں، اس لیے میں امیر شخص کو ترجیح دوں گی۔کومل میر نے کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں راہِ جنون، عہدِ وفا، ریشم گلی کی حسنا اور اے دل شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2025 - 17:37:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :