نامورکمپیئر اداکارطارق عزیز کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

پیر 16 جون 2025 17:10

نامورکمپیئر اداکارطارق عزیز کی چوتھی برسی  کل  منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے نامورکمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی چوتھی برسی کل17جون کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، ان کے والد میاں عبد العزیز 1947 میں ہجرت کر کے پاکستان آگئے تھے، طارق عزیز نے اپنا بچپن ساہیوال میں گزارا، انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے ہی میں حاصل کی۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964 میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے پہلے مرد انائونسر بنے، تاہم 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو ’’نیلام گھر‘‘ نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔طارق عزیز 17جون 2020کو انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 16/06/2025 - 17:10:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :