اردو کو اصل پہچان دیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، خلیل الرحمن قمر
پیر 16 جون 2025 17:35

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کا معیار مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور اس زوال کا آغاز اس دن ہوا جب پاکستانیوں پر انگریزی زبان مسلط کی گئی۔
ان کے مطابق وہ کئی سالوں سے اس حوالے سے آواز بلند کررہے ہیں کہ آدمی جسمانی غلامی سے تو آزاد ہوسکتا ہے، لیکن زبان کی غلامی سے نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انگریزی بولنے والے افراد اِسے باعثِ فخر سمجھتے ہیں، مگر انہیں اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ درحقیقت کیا ہورہا ہے۔خلیل الرحمن قمر کے مطابق اگر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا تجزیہ کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی اپنی قومی زبان کو پسِ پشت ڈال کر ترقی نہیں کی، دنیا میں جس ملک نے بھی اپنی زبان میں کام کیا، وہی ترقی کرسکا۔انہوں نے پاکستانی معاشرے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسے کوے ہیں جو ہنس کی چال چلنے کی کوشش کررہے ہیں۔آخر میں خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرے گا جب تک اردو زبان کو اس کی اصل پہچان اور مقام نہیں دیا جاتا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Prateik Babbar

Asin Thottumkal

yashma gill

Sanam Saeed

Ed Skrein

Gohar Rasheed

Fatima Effendi

Sunny Deol

Sunny Leone

Ekta Kapoor

Shaista Lodhi

Bobby Deol
Showbiz News In Urdu
-
-میرب کے نام کے نعرے لگانے پر عاصم اظہر کی مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل
-
ہانیہ عامر کو شوبز میں،میں نے متعارف کرایا، حریم فاروق کا انکشاف
-
طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، ویڈیو وائرل
-
شوہرامیرہونا چاہیے، بے وفا بھی ہوتو کوئی اعتراض نہیں، کومل میر
-
پہلگام حملے کے دوران غدار کہا گیا، عامر خان کا شکوہ
-
اردو کو اصل پہچان دیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، خلیل الرحمن قمر
-
نامورکمپیئر اداکارطارق عزیز کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی
-
صوفی گلوکار سائیں اختر کی 38ویں برسی منائی گئی