” اے بی سی ڈی2“ باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائیگی، شاہ رخ خان

ہفتہ 20 جون 2015 15:32

” اے بی سی ڈی2“ باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائیگی، شاہ رخ خان

ممبئی ۔20جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم ” اے بی سی ڈی2“ باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان فلم نگری میں اپنے ساتھیوں کی حمایت کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں اور وہ نوجوان نسل کے اداکار ورون دھون کے بھی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

وہ انکی فلم ” بدلہ پور“ کی پرموشن کیلئے بھی میدان میں اترے تھے ۔

سلمان خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ورون دھون کی فلم ” اے بی سی ڈی 2“ کے بارے میں کہا کہ ہر کوئی ڈانس کرسکتا ہے اور بار بار ڈانس کی ریہرسل اس میں نکھار پیدا کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ مذکورہ فلم باکس آفس میں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائیگی۔ واضح رہے کہ فلم ” اے بی سی ڈی 2“ 19جون کو سینما گھروں کی زینت بنی جسکا مداحوں اور فلمی ناقدین کی طرف سے اچھا رد عمل سامنے آیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 15:32:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :