کرینہ کپور نے سیف علی خان پر حملے کے بعد خاموشی توڑ دی

اب بھی صدمے سے باہر نہیں نکل پائی ،خاص طور پر اس لمحے کو یاد کر کے جب ایک اجنبی میرے بیٹے کے کمرے تک پہنچ گیا تھا، اداکارہ

منگل 1 جولائی 2025 19:19

کرینہ کپور نے سیف علی خان پر حملے کے بعد خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)کرینہ کپور خان نے شوہر سیف علی خان پر قاتلانہ حملے اور اس کے بعد اپنے خاندان پر پڑنے والے اثرات پر خاموشی توڑ دی ہے۔ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں اب بھی اس لمحے کو لے کر جدوجہد کر رہی ہوں کہ جب کسی اجنبی کو اپنے بچے کے کمرے میں دیکھنا پڑے۔ ممبئی میں ایسا سننے کو نہیں ملتا، یہ چیزیں امریکا میں عام ہیں، لیکن ہم آج بھی اس واقعے سے مکمل طور پر باہر نہیں نکل پائے، کم از کم میں تو نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد پہلے کچھ مہینے میرے لئے بہت ہی بے چینی والے تھے، نیند نہیں آتی تھی، معمول کی زندگی کی طرف لوٹنا مشکل تھا۔کرینہ نے کہا میں اپنے بچوں تیمور اور جے کو اس واقعے کے ذہنی اثرات سے بچانے کی کوشش کر رہی ہوں، میں نہیں چاہتی میرے بچے کسی خوف میں زندگی گزاریں، یہ ان پر دبائو ڈالنے جیسا ہوگا، جے تو اب بھی سیف کو بیٹ مین یا آئرن مین سمجھتا ہے، ایک ماں، ایک بیوی اور ایک فرد کے طور پر سنبھلنا میرے لئے مشکل تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ ہم محفوظ ہیں۔کرینہ نے امید ظاہر کی کہ جب ان کے بچے بڑے ہوں گے، تو وہ مضبوط اور حساس انسان بنیں گے، کیونکہ انہوں نے اپنے والد کو ایک حقیقی ہیرو کے طور پر دیکھا ہے جو ان کے تحفظ کیلئے لڑا۔
وقت اشاعت : 01/07/2025 - 19:19:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :