اسماء عباس کو شفالی کی موت پر افسوس کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

جب فلسطین یا پاکستان میں لوگ مر رہے ہوتے ہیں، تب آپ کی آنکھیں نم نہیں ہوتیں ہم نے کبھی کسی بھارتی اداکار کو پاکستانی فنکاروں پر بولتے نہیں دیکھا، صارفین

منگل 1 جولائی 2025 18:41

اسماء عباس کو شفالی کی موت پر افسوس کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)اداکارہ اسما عباس کو بھارتی اداکارہ شفالی کی موت پر افسوس کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسما عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے شفالی کی موت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے صرف 42 سال کی عمر میں صحتمند نظر آنے والی بھارتی اداکارہ شفالی کی اچانک موت بہت افسوسناک ہے، سنا ہے کہ وہ اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس اور انجیکشنز کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں، آخر عمر رسیدہ ہونے میں کیا حرج ہی یہ ایک فطری عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفالی کی آخری رسومات عروسی لباس میں ادا کی گئیں اور یہ بات انہیں افسردہ کر گئی۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے اسما عباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب فلسطین یا پاکستان میں لوگ مر رہے ہوتے ہیں، تب آپ کی آنکھیں نم نہیں ہوتیں ہم نے کبھی کسی بھارتی اداکار کو پاکستانی فنکاروں پر بولتے نہیں دیکھا، یہ لوگ ہمیشہ انڈیا کیلئے افسردہ کیوں ہوتے ہیں خود بھی تو بیوٹی انجیکشنز اور فیشل کرواتی ہیں، اب دوسروں پر تنقید کیوں ۔

(جاری ہے)

کچھ صارفین نے ان کی بہن بشری انصاری کا بھی ذکر کیا کہ وہ بھی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں، لہٰذا دوسروں پر تنقید کرنا دوہرا معیار ہے۔

وقت اشاعت : 01/07/2025 - 18:41:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :