دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبروں پھر زور پکڑ لیا

احد کو چاہئے دنانیر سے شادی کرلیں، دونوں کی جوڑی بہت کیوٹ لگے ، صارفین

بدھ 2 جولائی 2025 18:55

دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبروں پھر زور پکڑ لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دنانیر مبین اور احد رضا میر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق دونوں فنکار ناصرف ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں بلکہ احد رضا کی کزن کی شادی میں شرکت کر کے بھرپور انداز میں انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

نئی ویڈیو میں ان دونوں فنکاروں کو کیلیفورنیا میں سمندر کنارے ہینگ آئوٹ کرتے دیکھا گیا ہے ،ڈرامہ سیریل میم سے محبت کے مداح آن سکرین جوڑی کو اب آف اسکرین بھی ساتھ دیکھنے کی خواہش کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ احد کو چاہیے کہ دنانیر سے شادی کرلیں، دونوں کی جوڑی بہت کیوٹ لگے گی۔ایک اور صارف نے لکھا، احد رضا میر، رمشا خان سے کئی زیادہ اچھے دنانیر کے ساتھ لگتے ہیں، شادی کرلو۔
وقت اشاعت : 02/07/2025 - 18:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :