سلمان سعید جیسے اداکار کی ماں بننا حیران کن تھا، تارا محمود

اداکاری کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ،بعض اوقات کاسٹنگ کے فیصلے حیران کر دیتے ہیں، اداکارہ

بدھ 2 جولائی 2025 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) اداکارہ تارا محمود نے کہا ہے کہ ڈراموں میں سلمان سعید جیسے اداکار کی ماں بننا میرے لئے حیران کن تھا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تارا محمود نے انکشاف کیا کہ بعض اوقات انہیں یہ تک نہیں بتایا جاتا کہ وہ کس اداکار یا اداکارہ کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تارا نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا میں صبور علی کی ماں کا کردار ادا کروں گی جس پر میں خوش تھی کیونکہ صبور بہت پیاری اور باصلاحیت اداکارہ ہے، تاہم جب میں شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچی تو مجھے ایک زور دار جھٹکا لگا۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا مجھے وہاں جا کر پتا چلا کہ میں ہمایوں سعید کے بھائی سلمان سعید کی بھی ماں ہوں، وہ مجھ سے بڑے بھی لگتے ہیں اور 6فٹ کے ہیں، میں تو دنگ رہ گئی۔تارا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اداکاری کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے، لیکن بعض اوقات کاسٹنگ کے ایسے فیصلے حیران کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر کردار کو پوری سنجیدگی اور مہارت سے ادا کرتی ہیں، چاہے وہ کتنا ہی عجیب کیوں نہ ہو۔
وقت اشاعت : 02/07/2025 - 18:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :